اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے پنجاب کے نگراں سیٹ اپ میں سانحہ 25مئی میں ملوث 22افسران کی تعیناتی روکنے کا مطالبہ کردیا۔تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے الیکشن کمیشن کے نام خط لکھا جس میں پنجاب میں مختلف پولیس افسران کی تعیناتیوں کے حوالے سے تحفطات کا اظہار کیا ۔ خط میں کہا گیا کہ نبیل اعوان ، کیپٹن عثمان ، عمر شیر چھٹہ ، سمیر سید، محمد علی رندھاوا ، اجمل بھٹی، احمد رضا سرور ، عامر کریم خان ، ڈاکٹر راشد منصور ، عامر خٹک اور سید علی مرتضی 25 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں۔اس کے علاوہ خط میں بلال صدیق کمیانہ ، کیپٹن عثمان انور ، کیپٹن سہیل چوہدری، راؤ سردار علی خان ، رضا صفدر کابنی ، ڈاکٹر عابد خان ، کیپٹن سہیل چوہدری، حافظ عطا الرحمن ، بابر سرفراز ، سہیل ظفر چھٹہ ، رانا ایاز سلیم اور سید علی ناصر رضوی کے نام بھی شامل ہیں۔خط میں الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی کہ ان تمام پولیس افسران کو نگراں سیٹ اپ میں تعینات نہ کیا جائے۔