اسلام آباد(اے بی این نیوز ) پیپلزپارٹی اور حکومتی کمیٹیوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ پنجاب ہائوس اسلام آباد میں ہونے والی طویل ملاقات میں پی پی وفد کے گلے شکوے۔
پیپلزپارٹی کے وفد نے مسلم لیگ ن کو مختلف امور پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ پی پی ذرائع کے مطابق
مسلم لیگ ن نے پہلے بھی وعدے کرکے عملدرآمد نہیں کیا،مسلم لیگ ن مشکل میں ہر چیز کی حامی بھرتی ہے۔ مسلم لیگ ن مشکل سے نکلتی ہے تو ہر چیز بھول جاتی ہے۔ مسلم لیگ نے پنجاب میں کمیٹیوں کی سفارشات پر بھی عملدرآمد نہیں کیا۔
پنجاب کی سطح پر کمیٹیوں کی سفارشات پر عمل کیوں نہیں کیا گیا۔ لیگی کمیٹی کی پیپلزپارٹی کے تحفظات پر اعلیٰ سطح غور کرنے کی یقین دہانی۔ حکومت نے پی پی کے تحفظات دور کرنے کیلئے وقت مانگ لیا۔
اجلاس میں تحفظات کے خاتمے کیلئے ایک اور نشست پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیں :دو اہم مطالبات نہ مانے گئے تو سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز کر دیا جائے گا،عمران خان