اہم خبریں

مجھے نہیں لگتا مہینہ ڈیڑھ تک کوئی مذاکرات کا امکان ہو،شیرافضل مروت ، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی سیاست تباہ ہوگئی، فوادچودھری

اسلام آباد(اے بی این نیوز )شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف دہشتگردی کے ایف آئی آرزدرج کرائی گئیں۔ ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سول نافرمانی کی تحریک کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا۔
آئین اور قانون کے مطابق چلنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ ہم ملک میں نفرت اور تقسیم کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ کہ عمران خان نے ہمیشہ اداروں کے احترام کا درس دیا۔
اداروں اور پی ٹی آئی کے درمیان نفرت پھیلانے کی ناکام کوشش کی گئی۔ مولانا فضل الرحمان احتجاج کیلئے کبھی بھی نہیں آئیں گے۔مولانا فضل الرحمان کا مسئلہ مدارس رجسٹریشن کا نہیں۔ مولانا کا اصل مسئلہ فارم 47کی بندر بانٹ میں برابرحصہ نہ دیناہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ مہینہ ڈیڑھ تک کوئی مذاکرات کا امکان ہو۔ فوادچودھری نے کہا کہ

احتجاج کیلئے کوئی خاص وقت نہیں ہوتا حالات کے مطابق کیا جاتا ہے۔ ہر پارٹی کا اپنا طرز سیاست ہوتا ہے۔ 9فروری کو تحریک نہ چلانا پی ٹی آئی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ اپوزیشن اتحاد نہ بنانا ابھی تک پی ٹی آئی کی دوسری بڑی غلطی ہے۔
2018کے الیکشن میں کسی کو بھی الیکشن کمپین سے نہیں روکا گیا تھا۔ 2018کے الیکشن میں کسی کی کاغذات نامزدگی نہیں چھینے گئے۔ مینڈیٹ تسلیم کرنے کے حوالے سے فیصل واوڈا کی بات میں وزن ہے۔
اس وقت فیصل واوڈا کی پالیسی سب سے الگ ہے۔ فیصل واوڈا ملک میں سیاسی استحکام لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے چکر میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی سیاست تباہ ہوگئی۔
مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ ہم نے 26ویں آئینی ترمیم میں حکومت کا ساتھ دیا تھا۔ آج بھی مدارس کے بینک اکاؤنٹ نہیں کھل رہے۔ علاقے کے تھانے کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم کوئی ادارہ چلارہے ہیں۔
ہمارے علما کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ صدر مملکت اور وزیراعظم وعدہ خلافی کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی طرح اسلام آباد نہیں آئیں گے۔ ہم جب آئیں تو آپ کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

مزید پڑھیں :سب کے مینڈیٹ کا احترام کرنا ہوگا،مسائل کا حل صرف اور صرف سیاسی مذاکرات سے ہی ممکن ہے،فیصل واوڈا

متعلقہ خبریں