اہم خبریں

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی آزاد جموں و کشمیر کے موجودہ و سابق وزرائے اعظم سے ملاقات

اسلام آباد(رضوان عباسی ) دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق، ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج آزاد جموں و کشمیر (AJK) کے موجودہ اور سابق وزرائے اعظم سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ “آزاد کشمیر کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے حکومت پاکستان کا بھرپور تعاون جاری رہے گا” اور “آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے”۔
ملاقات میں وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام بھی شریک تھے، جب کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق، سابق وزرائے اعظم سردار عتیق احمد خان اور راجہ فاروق حیدر خان نے بھی اس اہم اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری اور آئی جی آزاد کشمیر بھی موجود تھے، جبکہ سابق وزرائے اعظم اور دیگر اہم شخصیات نے زوم کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ڈپٹی وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون پر اتفاق کیا گیا، اور عوامی مسائل کو حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔سفارتی زرائع کا یہ کہنا ہے کہ یہ اجلاس آزاد کشمیر کے مستقبل کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، جس کے نتیجے میں علاقے کی ترقی کو مزید تیز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :ایف بی آر کا بیگج سکیم کے تحت بیرون ممالک سے کمرشل مقدار میں اشیاء لانے پر پابندی کا فیصلہ

متعلقہ خبریں