اہم خبریں

آزاد کشمیر میں پاکستانی پرچم اتارنے اور قائداعظم کی تصاویر کو نقصان پہنچانے پر مقدمات درج

مظفر آباد ( اے بی این نیوز    ) آزاد کشمیر میں پاکستانی پرچم اتارنے اور قائداعظم کی تصاویر کو نقصان پہنچانے پر مقدمات درج۔ تھانہ دھیرکوٹ اور تھانہ پلندری میں دو علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

یہ واقعات جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران پیش آئے۔ احتجاج کے دوران قومی پرچم کو اتارنے اور قائداعظم و سردار عبدالقیوم خان کی تصاویر کو نقصان پہنچانے کی شکایات سامنے آئیں۔

جن پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمات کا اندراج کیا۔ پولیس کے مطابق

واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوامی حلقوں میں اس واقعے پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
سیاسی و سماجی حلقوں نے ان حرکات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں :ایف بی آر کا بیگج سکیم کے تحت بیرون ممالک سے کمرشل مقدار میں اشیاء لانے پر پابندی کا فیصلہ

متعلقہ خبریں