اہم خبریں

ایف بی آر کا بیگج سکیم کے تحت بیرون ممالک سے کمرشل مقدار میں اشیاء لانے پر پابندی کا فیصلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) ایف بی آر کا بیگج سکیم کے تحت بیرون ممالک سے کمرشل مقدار میں اشیاء لانے پر پابندی کا فیصلہ۔ 1200 ڈالر سے زائد مالیت کی اشیاء کمرشل ٹریڈنگ تصور کی جائے گی۔

ایف بی آر نے بیگج رولز 2006 میں ترامیم کا مسودہ تیار کرکے اسٹیک ہولڈرز سے آراء کیلئے جاری کردی۔ مجوزہ رولز بارے سات دن کے اندر آراء و تجاویز دی جاسکتی ہیں۔ مقررہ معیاد کے بعد موصول ہونیوالی تجاویز و آراء کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

مقررہ معیاد تک آراء و تجاویز موصول نہ ہونے پر مجوزہ رولز لاگو کردیئے جائیں گے۔ بیکج سکیم کے تحت اپنے ذاتی استعمال کیلئے صرف ایک موبائل فون ساتھ لانے کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں :اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت،عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم آج بھی عائد نہ ہوسکی

متعلقہ خبریں