اہم خبریں

چیف جسٹس کا دور دراز اضلاع کے دوروں کا فیصلہ،پورے ملک کی عدلیہ کا وقار مجروح نہیں ہونے دیں گے،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )انصاف کی جلد فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے چیف جسٹس یحیی آفریدی کا اہم قدم ۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا دور دراز اضلاع کے دوروں کا فیصلہ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق
ضلعی عدلیہ کو بہتر بنانے اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے چیف جسٹس نے ذاتی دوروں کا فیصلہ کیا۔ چیف جسٹس پاکستان موقع پر پہنچ کر مسائل کا تدارک کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان نے آج گوادر کا دورہ کیا۔
تربت،پنجگور اور چاغی سمیت دیگر اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز نے چیف جسٹس سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیف جسٹس پاکستان نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ چیف جسٹس یحیی آفریدی نے عدالتی افسران کے وقار کو مقدم رکھنے کا عزم کیا۔ چیف جسٹس یحیی آفریدی نے کہا کہ

پورے ملک کی عدلیہ کا وقار مجروح نہیں ہونے دیں گے۔ دور دراز کی عدلیہ خصوصی توجہ کی متقاضی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے متعلقہ ہائیکورٹس کو دور دراز کی ضلعی عدلیہ کر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی۔ چیف جسٹس نے دور دراز علاقوں میں کام کرنے والے عدالتی افسران کی خدمات کو سراہا۔

مزید پڑھیں :بدعنوانی کسی شکل میں بھی پائیدار ترقی،معاشی خوشحالی میں بڑی رکاوٹ رہی،چیئرمین نیب

متعلقہ خبریں