اہم خبریں

عدالتی اصلاحات پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت گوادر میں اجلاس، بلوچستان کیلئے ذیلی کمیٹی کے قیام کی منظور ی

گوادر ( اے بی این نیوز    )عدالتی اصلاحات پر چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت گوادر میں اجلاس۔ جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں اصلاحی نظام سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔
چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس میں بلوچستان کیلئے ذیلی کمیٹی کے قیام کی منظور ی دیدی گئی۔
ذیلی کمیٹی مختلف جیلوں کا دورہ کرے گی۔ کمیٹی نظام کو بہتر بنانے کے مقصد سے اصلاحات کا ایک جامع پیکیج پیش کرے گی۔ اجلاس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس ہاشم خان کاکڑ بھی شریک ہوئے۔
مانیٹرنگ جج برائے جیل خانہ جات جسٹس عبداللہ بلوچ کی بھی اجلاس میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں :ریاست سے تصادم نہیں چاہتے،علما کو تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے، مولانا فضل الرحمان

متعلقہ خبریں