اہم خبریں

ریاست سے تصادم نہیں چاہتے،علما کو تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم مدارس کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ ریاست سے تصادم نہیں مدارس کی رجسٹریشن چاہتے ہیں۔ پی ڈی ایم دور میں اتفاق رائے سے مدارس بل منظور ہوا تھا۔
علما کو تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ حکومت اس معاملے کو سیاسی اکھاڑا نہ بنائے۔ ہم رجسٹریشن چاہتے ہیں اور یہ ہمیں کہیں اور دھکیل رہے ہیں۔ صدر مملکت دوسرے ایکٹ پر دستخط کرسکتے ہیں تو مدارس بل پر کیوں نہیں۔
26ویں آئینی ترمیم کے دوران بھی مدارس بل پر بات ہوئی تھی۔ ہم مدارس کو قانون کے ذریعے ریگولرائز کرنا چاہتے ہیں۔ وہ مدارس کو ایک ایکٹ اور معاہدے ،ایگزیکٹوآرڈر سے وابستہ کررہے ہیں۔
تمام مدارس کو مکمل آزادی ہے جس محکمے سے منسلک ہونا چاہیں ہوسکتے ہیں۔
آج علما کو مقابلے میں علما اور مدارس کے مقابلے میں مدارس کو لایا جارہا ہے۔ مفتی تقی عثمانی نے 17دسمبر کومدارس سے متعلق اجلاس بلایا ہے۔ 2019میں ہمیں ایک نظام دینا چاہا ،وہ صرف ایک معاہدہ ہے۔
2019میں مدارس کی رجسٹریشن کا ایگزیکٹومعاہدہ تھا۔ ہمیں یہ ڈمی حکومت قبول نہیں ،

مزید پڑھیں :تا حال ایف آئی آرز درج نہ کرانے پرکارکنان کا پی ٹی آئی قیادت کے رویے پر تحفظات کا اظہار

متعلقہ خبریں