اہم خبریں

حکومت اور علماء کے درمیان معاہدہ طے،مدارس کو قومی دھارے میں لانے کیلئے رجسٹریشن شروع

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )مدارس کو قومی دھارے میں لانے کیلئے رجسٹریشن شروع کی،2019 میں حکومت اور علماء کے درمیان معاہدہ طے پایا،جس کے تحت تمام مدارس ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن سے رجسٹرڈ ہوئے،ڈی جی مذہبی تعلیم میجر جنرل ریٹائرڈ غلام قمر کامدارس کی رجسٹریشن اور اصلاحات پر کانفرنس سے خطاب،خرم نواز گنڈا پورنے کہا ہم چاہتے ہیں ہربچے کی رجسٹریشن ہو،حکومت کا فرض ہے کہ مدارس کے بچوں کو ساتھ لے کر چلے۔ ادھر طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ
ملک میں 30لاکھ کے قریب طلبہ مدارس میں تعلیم حاصل کررہے ہیں، ہمارا مطالبہ تھا مدرسے کی تعلیم کو حکومتی سطح پر بھی تسلیم کیاجائے، ہم نے ہمیشہ مدرسے کی عزت اوروقار کیلئے جنگ لڑی،ہم تو خود مدرسے کے طالب علم ہیں، کیسے ہوسکتا ہے مدارس کاکوئی معاملہ آئے اور ہم صف اول میں نہ ہوں،مولاناعبدالخیبرآزاد نے کہا ملک میں دہشتگردی کی لہر چل رہی ہے،مدارس ملک میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،ہم سب مدارس کے چوکیدار ہیں

مزید پڑھیں :سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو فیصلہ سنانے کی اجازت دینے کی حکومتی استدعامستردکردی

متعلقہ خبریں