اہم خبریں

مدارس کا کام علم سے ہے تو اس کا تعلق وزارت تعلیم سے بنتا ہے،مصطفیٰ کمال

کراچی(  اے بی این نیوز      )مصطفی کمال نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم میں بھی شقیں تھیں جس پرکوئی مسئلہ نہیں تھا۔ مدارس رجسٹریشن بل سے متعلق علما سے گفتگو کی ہے۔
2019میں اس وقت کے وزیرتعلیم اوروفاق المدارس میں معاہدہ ہوا تھا۔
فیصلہ ہوا تھا کہ وزارت تعلیم میں مدارس کی رجسٹریشن ہوگی۔ معاہدے پر مفتی تقی عثمانی سمیت دیگرعلما کے بھی دستخط تھے۔ مدارس کا کام علم سے ہے تو اس کا تعلق وزارت تعلیم سے بنتا ہے۔
مولانا کے ساتھ کیے گئے وعدے کے مطابق مسئلہ حل کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں :سول نافرمانی کی تحریک کا مقصد مافیاسے غریب عوام کو نجات دلانا ہے،شیرافضل مروت

متعلقہ خبریں