کراچی ( اے بی این نیوز )وفاقی وزیر تعلیم اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کی تعلیم ہنگامی صورتحال سے دوچار ہے۔ دریں اثناء وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ تمام صوبائی وزرائے تعلیم کو کل اسلام آباد بلایا گیا ہے، میں نے وزیراعظم کو بتایا ہے کہ ہماری تعلیم ہنگامی حالت میں ہے۔خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں تین کروڑ بچے سکول نہیں جاتے لیکن مسئلہ اساتذہ کا ہے جو سکول نہیں جاتے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسانوں کی پارلیمنٹ میں نمائندگی زمیندار کر رہے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجیب صحرائی میمن نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ تعلیمی سیشن میں نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے تعلیمی گرانٹ تھی لیکن 2012 میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) بنا۔
مزید پڑھیں :وزارت خارجہ نے شامی بحران کے پیش نظر کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا















