اہم خبریں

ہمارے حکمرانوں میں فلسطین کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونے کی جرأت کیوں نہیں؟مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      )سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فلسطین پر صہیونیت کا کوئی حق نہیں ہے۔ فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ فلسطین کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔
20سال تک افغانستان میں افغانوں کا قتل عام ہوتارہا۔ جنگ عظیم میں مغربی دنیانے کروڑوں انسانوں کا قتل عام کیا۔ غزہ کے مسلمانوں پر بمباری ہورہی ہے۔اسرائیل بے بس اور مظلوم مسلمانوں پر بمباری کررہا ہے۔
50ہزار کے قریب شہدا میں 75فیصد بچے اور خواتین ہیں۔ امریکا اور مغربی دنیا انسانیت کے قاتل ہیں۔ مشرف دور میں امریکا کو ہوائی اڈے دیے گئے۔ مودی ڈٹ کر کہتا ہے ہم اسرائیل کے ساتھ ہیں۔ ہمارے حکمرانوں کو فلسطین کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونے کی جرأت کیوں نہیں؟

مزید پڑھیں :سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والے مزید 7 ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج

متعلقہ خبریں