اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق جدوجہد جاری رکھیں گے۔ گرفتار کارکنوں کو عدالتوں میں دہشتگردوں کی طرح پیش کیا گیا۔
ملک میں انسانی حقوق معطل ہیں،ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے۔
ہماری لائن صرف آئین وقانون ہے اسی کومانتے ہیں۔ آئین وقانون سے ماوراکسی چیز کو نہیں مانتے۔ ہم نے بات چیت کیلئے مذکراتی کمیٹی بنائی ہے۔ قانون میں رہتے ہوئے مذکرات آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں :ملکہ کوہسار نے چاندی کی چادر اوڑھ لی، موسم سرما کی پہلی برفباری