اہم خبریں

وزارت مذہبی امور کے تحت 40 ویں سالانہ قومی حفظ و قرآت مقابلہ کا اعلان

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      )وزارت مذہبی امور کے تحت 40 ویں سالانہ قومی حفظ و قرآت مقابلہ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سے نامزدگیاں طلب کر لیں۔ ضلعی اور صوبائی سطح پر مقابلوں کا انعقاد کروانے کی ہدایت ۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق

صوبوں کو مقابلوں کا انعقاد کروا کر 15 جنوری تک نامزدگیاں بھجوانے کی ہدایات بھی کی گئی ہے، صوبائی سطح پر انعام یافتگان قومی مقابلہ حفظ و قرآت میں حصہ لے سکیں گے۔ قومی سطح پر جیتنے والوں کو عالمی مسابقوں میں حصہ لینے کے مواقعے ملیں گے۔

قومی حفظ و قرآت مقالوں میں بچوں، بچیوں اور نوجوانوں کی الگ کیٹیگری شامل ہیں۔

مزید پڑھیں :شامی صدر بشار الاسد کا فرار ہوتے ہوئے طیارہ گر کر تباہ ، ریڈار سے غائب

متعلقہ خبریں