مری ( اے بی این نیوز )ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہو گئی۔ چھٹی کے باعث سیاحوں نے بڑی تعداد میں مری کا رخ کرلیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹے بارش کے ساتھ ہلکی برفباری متوقع۔ سیاحوں نے مری کی جانب رخ کر لیا۔
ابیٹ آباد،گلیات میں برف باری کا سلسلہ تھم گیا۔ توحید آباد، ڈونگاگلی میں سڑک پر پھسلن، سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئیں۔ ذرائع کے مطابق مری میں موسم سرما کی پہلی برف باری دیکھنے کے لیے ملک بھر سے سیاح مری پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد مالم جبہ پہنچ گئی ہے۔ میدانی علاقوں میں بارش جبکہ مالم جبہ اور کالام کے پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
ملک کے میدانی علاقے اس وقت خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ سردی کی شدت میں اضافے کے بعد نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر موسمی امراض میں اضافہ ہوگیا ہے۔ شہریوں نے گرم کپڑے نکال لیے، کمبل، لحاف، لحاف، سویٹر، جیکٹس، مفلر، ٹوپی کا استعمال بڑھ گیا۔
خشک میوہ جات، گرم سوپ، انڈے اور تلی ہوئی مچھلی فروخت کرنے والی دکانوں پر بھی شہریوں کا رش بڑھ گیا ہے۔
مزید پڑھیں :توشہ خانہ ٹو،بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست 12 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر