خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی تین مختلف کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ خوارج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، سکیورٹی فورسز نے ٹانک کے علاقے گل امام میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا جس کے دوران 9 خوارج ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔ مزید یہ کہ شمالی وزیرستان میں ایک اور کارروائی میں 10 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، ہنگو کی تحصیل ٹل میں سکیورٹی فورسز نے خوارج کے حملے کی کوشش کو ناکام بنایا اور اس دوران 3 خوارج ہلاک ہوگئے۔ اس کارروائی کے دوران خوارج سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 سکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔
علی امین گنڈاپور سمیت 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری















