اہم خبریں

تیاریاں کر لیں،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے دسمبر میں سردی کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے اور کہا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں اور پہاڑوں پر برفباری شروع ہو جائے گی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ وسطی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، اور آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی توقع ہے، جبکہ پہاڑوں پر برفباری بھی ہو گی۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، مری، اٹک، چکوال، حافظ آباد، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، ایبٹ آباد، خیبر اور کرم میں بھی بارشیں متوقع ہیں، جب کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سرد ہوائیں چلیں گی۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے۔

چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ اور دیگر علاقوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس سے دسمبر کی سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا۔

متعلقہ خبریں