اہم خبریں

پرویزالٰہی، بزدار سمیت متعدد شخصیات سے اضافی سیکورٹی واپس لے لی گئی

لاہور(نیوزڈیسک)سابق وزرائے اعلیٰ پنجاب پرویزالہی اور عثمان بزدار سمیت متعدد شخصیات سے اضافی سکیورٹی واپس لے لی گئی۔پولیس حکم کے مطابق سابق وزرائے اعلی پنجاب عثمان بزدار اور پرویز الہی سے اضافی سیکورٹی واپس لے کر دونوں کو گرین بک کے مطابق سیکورٹی دی جا رہی ہے، اور 554 اہلکار متعلقہ تھانوں اور یونٹس میں واپس بھجوا دیئے گئے ہیں۔حکام کے مطابق پرویزالہیٰ کے بیٹے مونس الہی سے بھی پولیس کی گاڑی اور نفری واپس بلا لی گئی ہے، سابق وزراء اسلم اقبال، راجہ بشارت، یاسمین راشد اور مراد راس سے کی بھی اضافی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ سابق وزیر اعلی کے مشیرخرم منور، مصدق عباسی، عمر سرفراز چیمہ، ہارون گل، پیر سیف، عباس علی شاہ اور طاہر اشرفی سے بھی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، جب کہ سیکرٹری محمد خان بھٹی اور اسمبلی سیکرٹری عنایت اللہ لک سے بھی سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔حکام کے مطابق مجموعی طور پر لاہور اور پنجاب پولیس کی 24 گاڑیاں اور 554 اہلکار واپس لیے گئے ہیں، جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائشگاہ پر تاحال 602 اہلکار اور افسران سیکیورٹی پرتعینات ہیں۔

متعلقہ خبریں