اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) دینی مدارس بل پر مولانا کے موقف کی حمایت کرے گی، مدارس بل 26ویں آئینی ترمیم کے معاہدے کا حصہ ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ معاہدے کے تحت مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو ووٹ دیا تھا، ہمیں مدارس بل پر مولانا فضل الرحمان کی ہر طرح حمایت کرنی چاہیے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی ناراضگی اس حد تک جائز ہے کہ ان سے وعدہ کیا گیا تھا جس کے بعد مولانا نے 26ویں ترمیم کی حمایت کی، دینی مدارس بل پر تاخیر نہیں ہونی چاہیے تھی۔
مزید پڑھیں :126دن دھرنے میں گولی نہیں چلی،تمام پابندیوں کے باوجود لاگ اسلام آباد پہنچے،شاہد خاقان عباسی