اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی کے راہنما عامرمغل نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈرکوکل جس طرح گرفتارکیاگیا اسکی مذمت کرتاہوں۔ عمرایوب کاقصوریہ ہے وہ اپوزیشن کی آوازاٹھاتےہیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
ہمارا مطالبہ ہے8فروری الیکشن کامینڈیٹ واپس کیاجائے۔ حکومت پی ٹی آئی کےساتھ فسطائیت کررہی ہے۔ خواجہ مدثرتونسوی نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم میں مدارس کابل شامل کیاگیا،
26ویں آئینی ترمیم میں مدارس کابل شامل کیاگیا۔
حکومت مدارس کےمعاملہ پرتوجہ نہیں دےرہیے۔ جےیوآئی نےہمیشہ کہاہمارےدروازےسب کیلئےکھلےہیں۔ مولانافضل الرحمان نے8دسمبرکی ڈیڈلائن دی ہے۔ مولانافضل الرحمان سے کل بلاول بھٹوسمیت دیگررہنماؤں نےملاقات کی۔
راجہ قمرالاسلام نے کہا کہ حکومت نےبات چیت کےدروازےسب کیلئےکھلےرکھےہیں۔ جےیوآئی(ف)سیاسی جماعتوں کےساتھ ڈائیلاگ کرناچاہتی ہے۔ جےیوآئی(ف)کوجوشکایات ہیں حکومت ان سےبات کررہی ہے۔
پی ٹی آئی سخت شرائط پر مذاکرات کرناچاہتی ہے۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کارویہ نہایت جارحانہ ہے۔
مزید پڑھیں :میری گاڑی کے اوپر سیدھی فائرنگ کی گئی،میں خان کے کہنے پر شہداء سے ملنے آئی ہوں،بشریٰ بی بی















