اہم خبریں

عمران خان نے حکومت کے خلاف گرینڈ اپوزیشن الائنس بنانے کی ہدایت کردی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )‏عمران خان نے حکومت کے خلاف گرینڈ اپوزیشن الائنس بنانے کی ہدایت کردی ۔اس سلسلے میں باقاعدہ رابطے شروع کر دیئے گئے ہیں۔مولانا فضل الرحمن،پیر پگاڑا ،شاہد خاقان عباسی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دی جائےگی۔ اس سے قبل عمران خان نے جیل سے ایک پیغام بھیجا جس کو علیمہ خان نے قوم تک پہنچایا،علیمہ خان نے فگتگو کرتے ہو کہا کہ عمران خان نے دو مطالبے رکھے ہیں، سپریم کورٹ کے ججز کے نیچے جے آئی ٹی بنائی جائے۔ جے آئی ٹی 9 مئی اور 26 نومبر سانحات کی تحقیقات کرے۔ تمام لوگوں کو رہا کیا جائے، اگر مطالبات تسلیم نہیں ہوتے تو سول نافرمانی کا آغاز کردیں گے

سب سے پہلے اوورسیز پاکستانیز پیسے یہاں نہ بھیجیں ۔ اوورسیز پاکستانیز اربوں ڈالر دیتے ہیں اور ان کو دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ جب وہ باہر آواز اٹھاتے ہیں تو ان کے پاکستان کے گھروں کو تباہ کردیا جاتا ہے۔
جمعہ تک مطالبات نہ مانے تو اوورسیز پاکستانیوں کو کال چلی جائے گی کہ وہ پیسہ نہ بھیجیں، اب مشکلات ہوں گی لیکن حکومت نہیں چل سکے گی۔اگر مزاکرات کے لیے اسٹیبلشمینٹ آفر دیتی ہے تو مزاکراتی کمیٹی ان سے مزاکرات کرے گی
میرا اعتراض ہے کہ 12 لوگ شہید نہیں ہوئے۔ بہت سے لوگ لاپتا ہیں، جیلوں میں ان کے والدین پوچھ رہے ہیں۔مجھے اس پر غصہ ہے کہ کہ لوگ لاپتا ہیں، لوگوں کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے پہلا مشکل وقت آئے گا تو محسن نقوی ملک سے فرار ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں :میری گاڑی کے اوپر سیدھی فائرنگ کی گئی،میں خان کے کہنے پر شہداء سے ملنے آئی ہوں،بشریٰ بی بی

متعلقہ خبریں