چارسدہ ( اے بی این نیوز )بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ میں اتنے دنوں سے شہادتوں کی وجہ سے تکلیف میں تھی۔ میں بھاگنے والی عورت نہیں اور خان کے چاہنے والوں کو بالکل اکیلا چھوڑ کر نہیں جا سکتی
ڈی چوک میں رات 12:30 تک بلکل اکیلے گاڑی میں تھی۔
میں وہاں سے نہیں ہٹیں کیونکہ خان نے ہٹنے کے لیے نہیں کہا تھا۔ میں نے سب سے کہا تھا کہ مجھے اکیلے مت چھوڑنا، لیکن مجھے وہاں اکیلا چھوڑا گیا۔جو لوگ ڈی چوک میں زبردستی روڈ خالی کروا رہے تھے، وہ اس بات کے گواہ ہیں کہ میں وہاں اکیلی تھی۔
جب میں وہاں سے نہیں جارہی تھی تو سیدھی میرے گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔پٹھان ہمیشہ غیرت مند رہے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ ثبوت دیا ہے۔ میں خان کے کہنے پر شہداء سے ملنے آئی ہوں۔
مزید پڑھیں :26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کا فیصلہ آئینی بینچ کمیٹی کرے گی،چیف جسٹس