اہم خبریں

جمعہ تک مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو اوورسیز پاکستانیوں کو کال چلی جائے گی کہ وہ پیسہ نہ بھیجیں، علیمہ خان

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )‏علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ عمران خان نے دو مطالبے رکھے ہیں، سپریم کورٹ کے ججز کے نیچے جے آئی ٹی بنائی جائے

جے آئی ٹی 9 مئی اور 26 نومبر سانحات کی تحقیقات کرے۔ تمام لوگوں کو رہا کیا جائے، اگر مطالبات تسلیم نہیں ہوتے تو سول نافرمانی کا آغاز کردیں گے

سب سے پہلے اوورسیز پاکستانیز پیسے یہاں نہ بھیجیں ۔ اوورسیز پاکستانیز اربوں ڈالر دیتے ہیں اور ان کو دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ جب وہ باہر آواز اٹھاتے ہیں تو ان کے پاکستان کے گھروں کو تباہ کردیا جاتا ہے۔
جمعہ تک مطالبات نہ مانے تو اوورسیز پاکستانیوں کو کال چلی جائے گی کہ وہ پیسہ نہ بھیجیں، اب مشکلات ہوں گی لیکن حکومت نہیں چل سکے گی۔اگر مزاکرات کے لیے اسٹیبلشمینٹ آفر دیتی ہے تو مزاکراتی کمیٹی ان سے مزاکرات کرے گی
میرا اعتراض ہے کہ 12 لوگ شہید نہیں ہوئے۔ بہت سے لوگ لاپتا ہیں، جیلوں میں ان کے والدین پوچھ رہے ہیں۔مجھے اس پر غصہ ہے کہ کہ لوگ لاپتا ہیں، لوگوں کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے پہلا مشکل وقت آئے گا تو محسن نقوی ملک سے فرار ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں :7 دسمبر سے ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل ہونے کی پیشگوئی

متعلقہ خبریں