اسلام آباد ( اے بی این نیوز )7 دسمبر سے ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل ہونے کی پیشگوئی ، پی ڈی ایم اے کے مطابق 7 سے 8 دسمبر کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکانہے۔
8 سے 14 دسمبر تک پنجاب میں سردی کی لہر میں اضافے کا امکان۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم میں بارش کا امکانہے۔فیصل آباد،گوجرانوالہ، میانوالی، خوشاب، چنیوٹ، جھنگ،چنیوٹ میں بارشوں کی پیشگوئی۔
لاہور،ملتان، گجرات، سرگودھا اور حافظ آباد میں بھی بارش کا امکان۔ بارش کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے
مزید پڑھیں :حکومت کی جانب سے اعلان کردہ بجلی ونٹر پیکج کی نیپرا نے منظوری دے دی