پشاور(نیوزڈیسک)صوبۂ خیبر پختون خوا کی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔گورنر ہاؤس پشاور میں نگراں کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں گورنر خیبر پختون خوا حاجی غلام علی نے نگراں وزراء سے حلف لیا۔تقریب میں نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اعظم خان، سیاسی شخصیات اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختون خوا کی نگراں کابینہ کے 15 میں سے 14 وزراء نے آج حلف اٹھایا ۔ذرائع کے مطابق نامزد نگراں صوبائی وزیر منظور آفریدی ملک سے باہر ہیں، جو وطن واپس آنے کے بعد حلف اٹھائیں گے۔