اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر۔ ایک ماہ کیلئے بجلی1روپے14 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری۔ اکتوبر کے ایف سی اے کیلئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری
ایف سی اے کی مد میں1 روپے1 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔
نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر 26 نومبرسماعت تھی۔نوٹیفیکشن کے مطابق کمی کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن پر ہوگا۔پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر بھی اطلاق نہیں ہوگا،ایف سی اے کی مد میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔