پشاور ( اے بی این نیوز ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال ابتر ہے۔ خیبرپختونخوا میں امن وامان کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلائی گئی مگر پی ٹی آئی نہ آئی۔
تمام پشتونوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیا۔ علی امین کہتے تھے بانی پی ٹی آئی کو لیے بغیر واپس نہیں جاؤں گا۔ بشری ٰ بی بی نے کہا تھا کارکنوں کو اکیلا نہیں چھوڑوں گی۔ وزیراعلیٰ کہتے ہیں وفاقی حکومت نے ایک روپیہ بھی نہیں دیا۔
احمد کنڈی نے سوال اٹھایا تو بتایا گیا 500ملین روپے ملے ہیں۔ کل اسحاق ڈار سے بات کرکے پشتونوں کے بارے میں آواز اٹھائی۔ کے پی حکومت یہاں لگی آگ کو بجھائے،اسلام آباد میں جا کرآگ نہ لگائے۔
مزید پڑھیں :دفتر خارجہ کی پاکستانی شہریوں کو شام جانے سے گریز کی ہدایت