کراچی ( اے بی این نیوز )بلاول بھٹو نے کہا ہے کہسندھ حکومت عوام کوبہتر سہولیات فراہم کررہی ہے۔ لیاری میں بین الاقوامی طرزکافٹبال گراؤنڈبنایاگیاہے۔ سندھ حکومت نےکراچی کےعوام کیلئےمنصوبہ شروع کیا۔
خواتین سندھ بھرکی نمائندگی کررہی ہیں۔ ثابت کریں گے سندھ کی خواتین پاکستان اور دنیا میں اہم کردار ادا کریں گی۔ وہ دن دور نہیں جب یہ خواتین عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
اس ملک کی 70 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔
کچھ لوگوں کی سوچ ہے خواتین کو ترقی کرنے نہیں دینا چاہتے۔ میں اورآپ مل کرنوجوانوں کیلئےکام کریں گے۔ قائدعوام نےلوگوں کوآئین کےذریعےحقوق دیے۔ کراچی کامیئرپہلی بارجیالا بناعوام کی خدمت کریں گے۔ کچھ لوگ اس ملک کوانتہاپسندی کی طرف دھکیلناچاہتےہیں۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کے 19 گرفتار کارکنان کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد پیش کر دیا گیا