اہم خبریں

پی ٹی آئی کے 19 گرفتار کارکنان کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد پیش کر دیا گیا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف ڈی چوک احتجاج پر تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے کا معاملہ ۔ پی ٹی آئی کے 19 گرفتار کارکنان کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد پیش کر دیا گیا ۔
ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پیش کیا گیا ۔ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا ۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے 19 گرفتار کارکنان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کر دی ۔
اس سے قبل پولیس ملزمان کا 8 روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر چکی ہے ۔ ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :مجھے ڈی چوک پر اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا لیکن میں بھاگنے والی عورت نہیں ،بشریٰ بی بی

متعلقہ خبریں