اسلام آباد ( کورٹ رپورٹر )سپریم کورٹ میں اولڈ ریلوے گالف کلب ازخود نوٹس کیس کی سماعت ،سپریم کورٹ کا اولڈ ریلوے گالف کلب کا آڈٹ 31 جنوری تک مکمل کرنے کا حکم ،سپریم کورٹ کا اولڈ ریلوے گالف کلب کا ٹینڈر کا عمل بھی فروری تک مکمل کرنے کا حکم دیدیا گیا،سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ اولڈ ریلوے گالف کلب میں دو ایڈوائزر نے 90 ملین روپے کی کرپشن کی،شاہ رخ اور عاصم شاہ کی 90 ملین روپے کی کرپشن میں سے 10 ملین سے زائد واگزار ہو چکے، ٹینڈر اور آڈٹ کا عمل مکمل کر کے عدالت کو آگاہ کیا جائے،کیس کی سماعت مارچ کے وسط تک ملتوی ،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔















