اہم خبریں

9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان سمیت 60 راہنمائوں کے خلاف فرد جرم عائد،عمر ایوب، راجہ بشارت گرفتار

اسلام آباد ( اےبی این نیوز   )9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان پر فرد جرم عائد، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ،سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کو جیل کی حدود سے گرفتارکر لیا گیا۔

9ئی 2023 کو جی ایچ کیو پر حملے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے اس کیس کی کارروائی کے دوران کافی شواہد پیش کیے، جس کے نتیجے میں فرد جرم عائد کی گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب پر بھی فرد جرم عائد ۔ عمر ایوب کو بھی پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا۔ اےٹی سی نےجی ایچ کیوحملہ کیس میں ملزمان پرفردجرم عائدکردی۔ شیخ رشید،شیخ راشد شفیق،راجا بشارت ،زرتاج گل پر بھی فرد جرم عائد۔ دوران سماعت سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید، راجا بشارت، اسد شفیق اور زرتاج گل وزیر سمیت 60 ملزموں کے خلاف فرد جرم عائد کردی گئی۔

اسی کیس کے سلسلے میں پولیس نے سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق راجہ بشارت پر الزامات ہیں کہ انہوں نے 9 مئی کے ہنگاموں میں ملوث افراد کی معاونت کی تھی۔

یہ کیس اس وقت سامنے آیا جب 9 مئی کو پی ٹی آئی کارکنان نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں مظاہرے کیے، جن میں جی ایچ کیو سمیت کئی حساس مقامات پر حملے کیے گئے تھے۔

عدالت نے اس معاملے کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی نے ان کارروائیوں کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔
مزید پڑھیں :چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کر دی

متعلقہ خبریں