اسلام آباد ( نامہ نگار )ن لیگ کے راہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ اپنے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لے پر نواز شریف کو کہا گیا یہ کرپٹ ہے، ایک فونٹ استعمال کرنے پر مریم کو سات سال سزا دی گئی، اس انتشار کے باعث ملک آگے نہیں بڑھ پا رہا، خان صاحب کہتے ہیں یا میں کھیلوں گا یا کوئی نہیں کھیلے گا، خان صاحب کے ٹارگٹ پر خود انکے اپنے دوست بھی ہیں، جو شخص بھی قابل گرفت ہے اسکو گرفت میں آنا چاہیئے۔مصدق ملک نے کہا ہے کہ میں پہلے کہ چکا کہ فواد چوہدری کے خلاف غداری و بغاوت کا مقدمہ درج نہیں ہونا چاہیے،فواد چوہدری پر ہم نے مقدمہ درج نہیں کروایا،الیکشن کمیشن کے جس رکن کو دھمکی دی اس نے مقدمہ درج کروایا،اگر آپ نے کچھ غلط کیا ہے تو اس پر آئین کے مطابق کاروائی ہونی چاہیے،ہم اپنی درآمدات مخلتف کرنسیز میں کرتے ہیں،جس کرنسی کی فراوانی ہو گی اسی میں روس سے تجارت ہو گی،ہمیں کہیں سے کوئی رکاوٹ نہیں ہم باہمی رضامندی سے کرنسی کا فیصلہ کریں گے۔
