اسلام آباد (اے بی این نیوز ) سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم نے بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے۔ پارلیمان میں جماعتوں سے بات ہوتی ہے وہ جاری رہے گی۔
ملک کو اس وقت بڑے مکالمے کی ضرورت ہے۔
جوڈیشل کمیشن کیلئے پی ٹی آئی کے کل تک حتمی نام سامنے آجائیں گے۔ بانی پی ٹی آئی سے ہماری بات جاری رہی تو وہی آئندہ کے فیصلے کریں گے۔ بانی کو حقوق دیئے جائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ان سے بات نہ ہوسکے۔