راولپنڈی (اے بی این نیوز ) عمران خان کی بہنوں کی جیل میں ملاقات کرنے کی درخواست ۔ اے ٹی سی جج نےعمران خان کی بہنوں کو 10ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
عدالت نے درخواست کو بے بنیاد قرار دے کر خارج کر دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے ملاقات کرانے کی درخواست بھی خارج کردی۔ درخواست میں 3دسمبر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالتی حکم پر جیل انتظامیہ نے جواب انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع کرایا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق
عمران خان کی بہنوں نے 3دسمبر کو جیل میں ملاقات کی ہے۔ عدالت نے کہا کہ درخواست اس وقت دائر کی گئی جب درخواست گزار ملاقات کر رہی تھیں،سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی
مزید پڑھیں :جھوٹ کی ملکہ سچ بولنا کب سے بھول چکی ؟مریم نواز کے بیان پر بیرسٹر سیف کا رد عمل