اہم خبریں

حکومت کےپاس کوئی مینڈیٹ نہیں،عمران خان ڈٹے ہو ئے ہیں،جلد ملاقات کروں گا،جاوید ہاشمی

اسلام آباد (اے بی این نیوز        )سینئرسیاستدان جاویدہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان اپنےموقف پرڈٹ کھڑےہیں۔ عمران خان آج وہ کررہےہیں جومیں چاہتاتھا۔
موجودہ حکومت کےپاس کوئی مینڈیٹ نہیں۔
8فروری کوعوام کےمینڈیٹ پرڈاکہ ڈالاگیا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ شہبازشریف بھی لاہورمیں اپنی نشست ہارےہوئےہیں۔
حکومت صوبائیت کوہوادینےکی کوشش کررہی ہے۔
حکومت ملک میں نفرت کی دیوارکھڑی کررہی ہے۔ نوازشریف نےپی ٹی آئی کامینڈیٹ چھیناہے۔ عوام کےچوری کیےگئےمینڈیٹ کوواپس دیناپڑےگا۔ عمران خان سے جلد ملاقات کروں گا۔

رہنما(ن)لیگ اختیارولی خان نے کہا کہ پشتون کارڈجتناپی ٹی آئی نےاستعمال کیاکوئی اورنہیں کررہا۔ ن لیگ صوبائیت اورتقسیم پریقین نہیں رکھتی۔ پی ٹی آئی دعویٰ کرتی ہے کہ پورےپاکستان میں ہماری جماعت ہے۔
بتایاجائےپنجاب،سندھ،بلوچستان اورآزادکشمیرسےکتنےلوگ باہرنکلے۔ وزیرتعلیم کےپی اساتذہ سےکہتےرہے کہ احتجاج میں شرکت کریں۔

سینیٹرہمایوں مہمند نے کہا کہ احتجاج کرناہرسیاسی جماعت کابنیادی حق ہے۔ حکومت جبرکرکےہم سےاحتجاج کاحق نہیں چھین سکتی۔ پنجاب حکومت نےپورےصوبےمیں دفعہ144نافذکی۔
حکومت راستے بندکرکےکہتی ہےپی ٹی آئی والےنہیں نکلے۔ حکومت صوبائیت کوہوادینےکی کوشش کررہی ہے۔
مزید پڑھیں :جھوٹ کی ملکہ سچ بولنا کب سے بھول چکی ؟مریم نواز کے بیان پر بیرسٹر سیف کا رد عمل

متعلقہ خبریں