پشاور (اے بی این نیوز )مریم نواز کے بیان پر مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے رد عمل دیتے ہو ئے کہا کہ جھوٹ کی ملکہ سچ بولنا کب سے بھول چکی ؟
حکومت نے بیلاروس کے صدر کے سامنے جمہوریت کا پردہ چاک کر دیا۔
جعلی اور فاشسٹ حکمرانوں کے نیچے غلامی کرنا پاکستانی قوم کا مستقبل نہیں۔ قوم کٹھ پتلی حکمرانوں کے چنگل سے حقیقی آزادی چھین کر رہے گی۔ جس دن مریم نواز کا حساب ہوگا، وہ دن پاکستانی قوم کی فتح کا دن ہوگا۔
مزید پڑھیں :صوبے میں بدامنی ہے لیکن کے پی حکومت مرکز پر چڑھائی کرنے پر مصروف ہے، فیصل کریم کنڈی