اسلام آباد (اے بی این نیوز ) بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات۔
مولانا فضل الرحمان نے مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ اٹھایا۔
مدارس کی رجسٹریشن کے بل پر تاحال صدر نے دستخط نہیں کیے۔ بلاول بھٹو مدارس رجسٹریشن سے متعلق فضل الرحمان کو اعتماد میں لے رہے ہیں۔
ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، سنیٹر کامران مرتضٰی، حاجی غلام علی ، مولانا لطف الرحمان، مولانا اسعد محمود بھی موجود
ملاقات میں پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ شریک تھے۔
مزید پڑھیں :ہمارے ملک میں تفتیشی کو آج بھی جائے وقوعہ لکھنا نہیں آتا، میڈیکل لیگل ایکٹ کوپورے ملک میں لاگو ہونا چاہیے، جسٹس محسن اختر کیانی