اہم خبریں

صوبے میں بدامنی ہے لیکن کے پی حکومت مرکز پر چڑھائی کرنے پر مصروف ہے، فیصل کریم کنڈی

پشاور (اے بی این نیوز        )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ کل آل پارٹیز کانفرنس ہونے جا رہی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے خود رابطہ کیا۔ کرم میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔
افسوسناک بات یہ کہ صوبائی اسمبلی میں اس کی روک تھام کے لئے کبھی بات نہیں ہوئی۔ صوبے میں بدامنی ہے لیکن کے پی حکومت مرکز پر چڑھائی کرنے پر مصروف ہیں۔ کرم معاملے کے حل کیلئے وہاں جانا چاہتا تھا لیکن کے پی حکومت نے ہیلی کاپٹر فراہم نہیں کیا۔
امن و امان کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ اے پی سی کے لئے سپیکر صوبائی اسمبلی سے رابطہ کیا۔ کوئی بھی سیاسی جماعت آل پارٹیز کانفرنس کر سکتی ہے۔ امن کے قیام اور صوبے کے مسائل اور حقوق کے لئے اے پی سی بلائی ہے۔
اے پی سی میں صوبائی حکومت کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیں گے۔ صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، پی ٹی آئی کیا کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے نظریاتی رہنماؤں نے وزیراعلی ٰہاؤس میں پناہ لے رکھی ہے۔ اے پی سی کے بعد میڈیا ٹاک میں مشترکہ اعلامیہ جاری کریں گے۔

مزید پڑھیں :ہمارے ملک میں تفتیشی کو آج بھی جائے وقوعہ لکھنا نہیں آتا، میڈیکل لیگل ایکٹ کوپورے ملک میں لاگو ہونا چاہیے، جسٹس محسن اختر کیانی

متعلقہ خبریں