اہم خبریں

مریم نوازکہتی ہیں پی ٹی آئی کچرہ ہےپہلےاپنی پارٹی میں سیاسی کچرےکوصاف کریں،فیصل واوڈا

اسلام آباد (اے بی این نیوز        )فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جوباتیں میں کرتارہاہوں اس سےثابت ہورہاہے کہ کچھ کیاجارہاہے۔ اب یہ لوگ کوشش کررہےہیں کہ بانی پی ٹی آئی کوپاگل قراردےدیں۔
کہاگیاڈی چوک سےزبردستی علی امین گنڈاپورلےکرگئے۔ فوٹیج سامنے آئیں اس میں بشریٰ بی بی خودچل کرگاڑی میں گئیں۔ بانی تحریک انصاف کوٹریپ کیاجارہاہے۔ حکومت نےسمارٹ کھیلااورریاست پی ٹی آئی کوسامنےکھڑاکیا۔
پی ٹی آئی اورحکومت کےدرمیان مقابلہ ہےریاست کےخلاف نہیں۔ مریم نوازکہتی ہیں پی ٹی آئی کچرہ ہےتوپھرسیاسی کچرےسےشروع کریں۔ مریم نوازپہلےاپنی پارٹی میں سیاسی کچرےکوصاف کریں۔ یہ حکومت گرےگی تواپنےہی بوجھ کی وجہ سےگرےگی۔

مزید پڑھیں :پشاور ہائیکورٹ میں ججوں کی تقرری سے متعلق کیس، سپریم کورٹ کا آئینی بنچ تحلیل

متعلقہ خبریں