اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پشاور ہائی کورٹ میں ججز کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا آئینی بنچ تحلیل ہوگیا۔ سپریم کورٹ میں ججوں کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت کے لیے نیا آئینی بنچ تشکیل دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ججز کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بنچ نے کی۔اس موقع پر جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ کمیشن کے دو ارکان کیسے بنچ کا حصہ بن کر کیس سن سکتے ہیں۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی نے اعتراض کرکے واپس کردیا تو کیا آپ دوبارہ جوڈیشل کمیشن کے پاس گئے؟ اگر جوڈیشل کمیشن کسی نام کی سفارش کرتا ہے تو اس کا حوالہ پارلیمانی کمیٹی کو دیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب، پنشن رولز میں ترامیم منظور، ازخود ریٹائرمنٹ لینے والوں کو کم ملے گی