اسلام آباد ( نامہ نگار )پی ٹی آئی کے رہنما جو بھی بیان دیتے ہیں تو سوچ سمجھ کر دیں ۔ فواد چوہدری کی مزید انوسٹیگیشن ہو گی اگر غلط ثابت ہوئے تو سزا ہو گی ۔ اس میں سیاست کا کوئی تعلق نہیں،اگر ہم چاہتے تو عمران خان کو گرفتار کروا لیتے ۔ عمران خان کی مرضی سے دو اسمبلیاں تحلیل ہوئی ہم اس کے لیے بھی تیار تھے ۔ جب ان کے استعفے قبول کیے تو انہوں نے کہا قبول نہ کریں۔ وفاقی وزیر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ان کی کرپشن کے بہت سے قصہ ہیں ۔ آپ نے توشا خانہ کے تحفہ بیچ دیے پورے پاکستان کا نام بدنام کیا ۔ آپ کہتے ہیں شوکت خانم ہسپتال کو سیاست میں نہ لے کر آئے ۔ ہم عمران خان صاحب کو کہتے ہیںضمنی الیکشن لڑیں ۔ آپ کے مطابق پورا پاکستان ہے تو وہ آپ کو پتا چل جائے گا ۔