اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے واقعے پر تمام اداروں کو غوروفکر کرنا چاہیے۔ احتجاج کیلئے والے اور شہید اہلکار دوںوں پاکستانی تھے۔ کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اسلام آباد واقعے کا ردعمل نہیں ہوگا تو غلط ہے۔
اس وقت وقت درست فیصلے کرلیے تو اس کے نتائج مثبت آئیں گے۔ جس طرف حالات جارہے ہیں حکومتی لوگ بھی پریشان ہوں گے۔ پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ بات کرنی چاہیے۔
حکومت کے پاس اس وقت فیصلے کرنے کا پورا اختیار نہیں۔ پی ٹی آئی کے پاس بات چیت کا موقع ہے اس کو ضائع نہیں کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں :26نومبرکوبھیانک اورپاکستان کیخلاف کام ہوا،سینیٹرفیصل واوڈا