اہم خبریں

پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی میں قربتیں بڑھنا شروع ہو گئیں،بیک ڈور مذاکرات ہو نے کا انکشاف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی سے پردے کے پیچھے مذاکرات ہو رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ جب پی ٹی آئی کے بانی نئے انتخابات کی بات کرتے ہیں تو وہ ان کا انعقاد کیسے کر سکتے ہیں؟ پاکستان میں کسی بھی معاملے پر بریک تھرو ہو سکتا ہے۔ میرے خیال میں پی ٹی آئی کے بانی سے بار بار رابطے ہوئے ہیں، معاملہ ایک ایشو پر اٹکا ہوا ہے، پی ٹی آئی بانی سے 9 مئی کو قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی بانی کہتے ہیں کہ میں نے کچھ نہیں کیا۔ 9 مئی ثبوت لائیں، پھر بات کریں۔

انہوں نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق پی ٹی آئی بانی باہر جانے کو تیار نہیں۔حمد اللہ نے کہا کہ انتخابات میں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور تمام جماعتوں نے وہ کیا جو وہ نہیں کرنا چاہتے تھے۔
جے یو آئی رہنما نے کہا کہ میں ان کا مینڈیٹ نہیں مانتا۔ حکومت اپنی مدت پوری کر لے تو ملک کے لیے تباہی و بربادی کا باعث بن سکتی ہے، استحکام نہیں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) کی پالیسی اور فیصلے یقینی طور پر فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں ہیں۔ کچھ لوگ ایسے بھی تھے جو مولانا کے پاس جاتے تھے، وہ وہاں پکوڑے یا حلوہ خریدنے نہیں جاتے تھے۔ نور عالم خان جے یو آئی کے ایم این اے ہیں اس لیے پارٹی فیصلوں کی پابندی کریں۔

مزید پڑھیں :خواجہ آصف کا بیرسڑ گوہر کو12 کارکنوں کی ہلاکتیں ثابت کرنے کا چیلنج

متعلقہ خبریں