اہم خبریں

کے پی،صوبائی کابینہ کا 26 نومبر کو ڈی چوک واقعہ کے شہداکے اہل خانہ کیلئے بڑے معاوضہ پیکیج کا اعلان اور منظوری

پشاور ( اے بی این نیوز    ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی صدارت میں صوبائی کابینہ کے 18ویں اجلاس میں اہم فیصلے۔ حکومت کاضم شدہ اضلاع، جنوبی اضلاع اور ملاکنڈ میں سول انتظامیہ۔
سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بُلٹ پروف اور بم پروف گاڑیاں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کابینہ نے 26 نومبر کو ڈی چوک واقعے کے شہداکے اہل خانہ کیلئے معاوضہ پیکیج کی منظوری دی۔ شہدا کے اہل خانہ کو 10 ملین اور شدید زخمی ہونیوالے افراد کو ایک ملین روپے فراہم کیے جائیں گے
خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ کیلئے 187.00 ملین روپے کا پیکیج منظور کیا گیا۔
کابینہ نے پشاور ہائیکورٹ کے لیے 10 ججز کی نئی آسامیاں تخلیق کرنے کی بھی منظوری دی۔ صدر پاکستان نےپشاور ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 20 سے بڑھا کر 30 کر دی ہے۔
کابینہ نے خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ 2023 کی منظوری دی ۔
اقلیتوں کے کوٹے کے تحت بھرتیوں کے معیار میں نرمی کیلئے حکمت عملی بنانے کی منظوری دی۔ کابینہ نے مالی سال 2022-23 کیلئے خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کی سالانہ رپورٹ کو اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دی۔
کابینہ نے انفارمیشن کمشنرز (سوشل اور جوڈیشل) کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ اجلاس میں جیلوں میں سیکیورٹی آلات، جیمرز، کمیونیکیشن سسٹم کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری۔ اجلاس میں سی سی ٹی وی کیمروں کی خریداری اور تنصیب کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری دی گئی۔
وہ سرکاری اداروں کو براہ راست فرنیچر اور لکڑی کی مصنوعات فروخت کر سکیں گے۔ کابینہ نے ضلع مہمند کے 106 خاصہ داروں کو خیبرپختونخوا پولیس میں ضم کرنے کی منظوری دی۔ کابینہ نے سال 2024-25 کے لیے خیبرپختونخوا شوگرکین اینڈ شوگر بیٹ کنٹرول بورڈ کی تشکیل۔ ایبٹ آباد اور کوہاٹ کے واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ناموں کی منظوری دی۔

مزید پڑھیں :سائبر ٹیراریزم،10 سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقد مہ درج

متعلقہ خبریں