اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی کے راہنما شیرافضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی اختلافات نہیں ۔ اختلافات کا پروپیگنڈا اصل معاملے سے توجہ ہٹانے کیلئے کیا جارہاہے۔
لوگ ڈی چوک میں آئینی حق کیلئے ہی گئے تھے۔ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد گورنرراج لگانا آسان نہیں۔ حقیقی آزادی کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ہم نے ہمیشہ عوام اور اداروں کے درمیان نفرت ختم کرنے کی کوشش کی۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
احتجاج کے حوالے سےوزیراعظم کا بیان غیرذمہ دارانہ تھا، اختلافات کا پروپیگنڈا اصل معاملے سے توجہ ہٹانے کیلئے کیا جارہاہے۔ لوگ ڈی چوک میں آئینی حق کیلئے ہی گئے تھے۔
18ویں آئینی ترمیم کے بعد گورنرراج لگانا آسان نہیں۔ حقیقی آزادی کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ہم نے ہمیشہ عوام اور اداروں کے درمیان نفرت ختم کرنے کی کوشش کی۔ احتجاج کے حوالے سےوزیراعظم کا بیان غیرذمہ دارانہ تھا۔
مزید پڑھیں :پاک بحریہ کی حربی صلاحیتوں میں اضافہ، بھارتی نیوی حیران و پریشان، بھارتی نیول چیف بوکھلاہٹ کا شکار