اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی چوک میں احتجاج پر پولیس نےعمران خان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے ۔
بشریٰ بی بی،بیرسٹر گوہر،شعیب شاہین،علی بخاری اور عامر مغل کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔
کوہسار پولیس نے مقدمہ نمبر 1032 میں پی ٹی آئی سمیت 96 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے ۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا وارنٹ گرفتاری جاری کیے ۔
پولیس نے عمر ایوب ،شیر افضل مروت ،خالد خورشید،فیصل جاوید کے بھی وارنٹ گرفتاری حاصل کیے ۔ ایم این اے عبدالطیف ،فاتح الملک ،علی ناصر ،صوبائی وزیر ریاض خان کے بھی وارنٹ جاری ۔
علی زمان ، پیر مصور ،میاں خلیق الرحمان،سہیل آفریدی ،شہرام خان ترکئی کے بھی وارنٹ جاری ۔ بریگیڈیر ریٹائر مشتاق اللہ ، میجر ریٹائر راشد ٹیپو ، زلفی بخاری ، سلمان اکرم راجہ ،مراد سعید ،رؤف حسن کے بھی وارنٹ جاری کئے گئے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کی عمرایوب،گنڈاپوراوربشریٰ بی بی کوشاباش، کارکنان کے مشکور، طبیعت اب ٹھیک ہے،فیصل چوہدری