اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) چئیر مین پی ٹی آ ئی بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ 26نومبر کے واقعے کاعمران خان کو علم نہیں تھا،ہمارے لوگ مشکل صورتحال سے گزررہے ہیں، بیرسٹر گوہر
آئندہ کے لائحہ عمل کا عمران خان اعلان کریں گے۔
پی ٹی آئی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔ تمام رہنماؤں کو کہاگیا تھا کہ ڈی چوک پہنچیں۔ پارٹی کے لئے تمام لوگ بہترین کام کررہے ہیں۔
عمران خان کا پیغام ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں جائیں۔
ایسی کوئی ہدایت نہیں تھی کہ ہر لیڈر نے ڈی چوک پہنچنا ہے۔ ہمارا موقف یہ ہے کہ کسی بھی طرف سے گولی نہیں چلنی چاہئے ۔ ہم پرامن جماعت ہیں ، سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔
پی ٹی آئی اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی ہے۔
پنجاب کے ایم این اے اور ایم پی اے مشکل دور سے گزررہے ہیں۔