پشاور ( اے بی این نیوز )تحریک انصاف کے رہنما اور کے پی حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مراد سعید اسلام آباد میں آیا تو گرفتار کرلیتے۔
ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھا کس طرح گولیاں چلائی گئیں، کارکنوں کے ہاتھوں میں ڈنڈے تھے، اسلحہ نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ عطا اللّٰہ تارڑ کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں، ایک طرف سے گولیاں چلائی گئیں اور جھوٹ بولا جا رہا ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا مراد سعید انکو نظر آئے تو انکو پکڑ لیتے، مراد سعید اسلام آباد میں آیا تو گرفتار کرلیتے۔ مراد سعید میرے خیال میں وہاں نہیں تھے۔
انہوں نے عطا تارڑ کو پیشکش کی کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں آئیں دیکھ لیں مراد سعید موجود ہے یا نہیں۔
کے پی حکومت کے مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کہا ان حالات میں ڈی چوک پر جانا مناسب نہیں، حکومت نے ہمیں کہا کہ سنگجانی میں احتجاج کرلیں، بانی پی ٹی آئی نے ہمیں سنگجانی میں احتجاج کی اجازت دی۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جو بھی فیصلہ تھا وہ حالات کے مطابق کیا گیا، بشریٰ بی بی سے متعلق کسی نے کچھ کہا تو انکو پتا ہوگا۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کا احتجاج، اندرونی اختلافات، مبینہ آڈیو لیک ، عمران خان کی کس نے حکم عدولی کی، جا نئےاصل کہانی