اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رہنماپی ٹی آئی اظہرصدیق نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پربھی جوڈیشل انکوائری کامطالبہ کیا۔ چاہتےہیں ڈی چوک واقعہ پرجوڈیشل کمیشن بنایاجائے۔ چاہتےہیں ڈی چوک واقعہ پرجوڈیشل کمیشن بنایاجائے۔ ہمارےپرامن کارکنوں پرظلم کیاگیا۔
حکومت نےپوراملک بندکرکےمسائل پیداکیے۔ وہ ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ افسوس ہے ہم جمہوری لوگ کہلاتےہیں لیکن آمریت پرچلتےہیں،رینجرزاورپولیس اہلکاروں کوشہیدکرنےوالوں کوسخت سزادینی چاہیے۔
9مئی واقعات کےحوالےسےجوڈیشل کمیشن کامطالبہ کررہےہیں۔ اگرکوئی سیاسی جماعت دہشتگردی میں ملوث ہےتواسےسزادی جائے۔ یہ نہیں ہوسکتاحکومت فسطائیت کرتی رہے اورہم برداشت کرتےرہیں۔
رہنما(ن)لیگ سینیٹرناصربٹ نے کہاس ہے کہ پی ٹی آئی انتشارپسندجماعت ہے ثابت ہوچکا۔ پی ٹی آئی والےجھوٹاپروپیگنڈاکرکےبیانیہ بنارہےہیں۔ کوئی سیاسی جماعت اس طرح کااحتجاج نہیں کرتی۔
غیرقانونی افغانی احتجاج کےدوران مسلح تھے۔ پی ٹی آئی والے9مئی میں واقعہ میں ملوث ہے۔ بانی پی ٹی آئی نےکہامجھے9مئی کی فوٹیجزدکھائیں معافی مانگ لوں گا۔ کیابانی پی ٹی آئی نےآج تک9مئی واقعہ پرمعافی مانگی۔
بشریٰ بی بی نےکہاڈی چوک پہنچ کربانی پی ٹی آئی کورہاکرائیں گے۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی صرف عدالتوں کےذریعےممکن ہے۔ کیاپی ٹی آئی والوں نےآج تک9مئی واقعہ پرمعافی مانگی۔
مزید پڑھیں :موسم سرما،سوات میں برف باری جاری، سیاحوں نے کالام کا رخ کر لیا، مری میں سیاحوں کے لیے خصوصی ایڈوائزری جاری